اہم خبریں

بڑی خبر،سرکاری تعطیلات کا شیڈول متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں مئی 2026 کے دوران سرکاری تعطیلات کا ایک بھرپور شیڈول متوقع ہے، جس کے تحت شہریوں کو دو مختلف مواقع پر طویل چھٹیوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

ماہ کا آغاز یوم مزدور (یکم مئی) سے ہوگا جو اس سال جمعہ کے روز آ رہا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ساتھ مل کر شہریوں کو تین روزہ طویل وقفہ میسر آئے گا، جسے سیر و تفریح اور خاندانی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب مئی کے آخری ہفتے میں بھی مسلسل تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی پیشگوئیوں کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی کو متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ رویت ہلال کے بعد ہی طے ہوگی۔

عیدالاضحیٰ کے بعد 28 مئی کو یوم تکبیر کی سرکاری چھٹی بھی شامل ہوگی، جبکہ 29 مئی (جمعہ) کو ممکنہ تعطیل اس وقفے کو مزید طویل بنا سکتی ہے۔ اگر شہری 26 مئی (پیر) کو بھی رخصت لے لیں تو انہیں مسلسل چھ دن کی چھٹیوں کا موقع مل سکتا ہے۔

حکام کے مطابق ان تعطیلات کے دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کئی نجی کاروبار بند رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث بینکنگ، سفری نظام اور دیگر خدمات کے اوقات کار میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی وفد نے اپنا مؤقف واضح کر دیا،مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں