اہم خبریں

بلوچستان سےافسوسناک خبر،جانی نقصان کی اطلاعات موصول

خضدار (اے بی این نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار میں ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خندوزئی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ٹیم ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی کہ ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گندم کی سرکاری قیمت مقرر، آٹا مہنگا ہو گیا

متعلقہ خبریں