اہم خبریں

گندم کی سرکاری قیمت مقرر، آٹا مہنگا ہو گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌ پنجاب میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، نجی کمپنیوں نے برانڈ ناموں سے آٹا مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں سیزن میں گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت تقریباً 88 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پرائیویٹ کمپنیوں کا تیار کردہ آٹا 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے جب کہ فی من آٹے کی قیمت 7200 روپے کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ مقامی سطح پر گندم کی پیسنے کی قیمت 400 سے 500 روپے فی من ہے جس کے بعد ایک من آٹے کی کل قیمت تقریباً 4 ہزار روپے بنتی ہے۔

تاہم مقامی مارکیٹ میں پیسنے کے بعد تیار ہونے والا آٹا 98 سے 108 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے، اس کے باوجود نجی شعبہ یہی آٹا 180 روپے فی کلو تک فروخت کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد میں مذاکرات،ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، بڑی خبر

متعلقہ خبریں