اٹک (اے بی این نیوز)اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللہ کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا ، مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔
مزید پڑھیں: امریکا ایرانی آئل ٹینکروں اورتجارتی جہازوں پر قبضے کی تیار کررہا ہے ،امریکی اخبار















