امریکی پابندیوں اور سخت نگرانی کے باوجود چین ( china)کے تین تجارتی جہاز آبنائے ہرمز ( strait of hormuz )سے بحفاظت گزر کر خلیج میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شپنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جہاز معمول کے راستے پر سفر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز عبور کر گئے، ( trump,america)جو اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف خطے میں جاری طاقت کے توازن کو ظاہر کرتا ہے بلکہ عالمی تجارت کے تسلسل کے لیے بھی اہم اشارہ ہے۔ خاص طور پر توانائی اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے آبنائے ہرمز کی اہمیت انتہائی زیادہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب کا بڑا علان
دوسری جانب یہ پیش رفت امریکی اقدامات کی مؤثریت پر بھی سوالات اٹھا رہی ہے، جبکہ کچھ حلقے اسے عالمی طاقتوں کے درمیان جاری کشمکش میں ایک اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں۔















