اہم خبریں

278 طلباء اور 67 اساتذہ جاں بحق، ایران نے امریکی حملوں کی تفصیل جاری کردی

ایران(اے بی این نیوز)ایران کی وزارت تعلیم نے امریکہ اسرائیل حملوں میں ملک کے تعلیمی اداروں کی تباہی کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ 28 فروری سے 8 اپریل کے درمیان 278 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اور 67 اساتذہ کو قتل کیا گیا۔ مزید 196 طلباء اور 26 اساتذہ زخمی ہوئے۔

یہ حملے 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی کا حصہ ہیں، جس کی بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ حملوں میں 942 اسکولوں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 18 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر 125,640 سویلین یونٹس کو نقصان پہنچا جن میں 100,000 گھر، 20,500 تجارتی املاک اور 339 صحت مراکز شامل ہیں۔ اس جنگ میں 3300 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:’پاکستان پریشان نہ ہو‘، سعودی ولی عہد نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا ، خوشخبری

متعلقہ خبریں