اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان،جا نئے کس ملک نے یہ بڑا اقدام اٹھایا

یورپی ملک جرمنی نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اہم معاشی فیصلہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات (      petrol) پر عارضی ٹیکس (    tax)میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام صرف دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا تاکہ عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دیا جا سکے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران سے جڑے جغرافیائی اور سیاسی بحران کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے، اسی تناظر میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں  :ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں کو تباہ کر نے کا اعلان کر دیا

جرمن وزارت معیشت نے بھی خبردار کیا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال کے اثرات صرف وقتی نہیں ہوں گے بلکہ 2026 کے باقی حصے تک معیشت کو متاثر کر سکتے ہیں، خاص طور پر اگر تیل کی سپلائی میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد مارکیٹ میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکی معیار ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں