اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے سہیل آفریدی ( sohail afradi )کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
کیس کی سماعت عباس شاہ نے کی، جہاں ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق پیشی یقینی بنائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں درج کیا گیا ہے، جس میں ریاستی اداروں کے خلاف الزامات اور سوشل میڈیا پر مبینہ مواد کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ایران مزید مضبوط پوزیشن میں آگیا،بہت بڑی پاور ایران کیساتھ کھڑی ہوگئی،جا نئے تفصیل
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
ماہرین کے مطابق اس کیس کو سوشل میڈیا قوانین اور اظہارِ رائے کی حدود کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ممکنہ اثرات مستقبل میں ایسے مقدمات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔















