اہم خبریں

نائلہ راجہ کا عماد وسیم کے لئے رومانوی سرپرائز،تنقید کی زد میں

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ نائلہ راجہ کا اپنے شوہر کے لیے رومانوی سرپرائز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، تاہم صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نائلہ راجہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران عماد وسیم کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

اگرچہ عام شائقین کو اس موقع پر داخلے کی اجازت نہیں تھی، تاہم وہ میچ دیکھنے پہنچیں اور بعد ازاں اس لمحے کی ویڈیو (ریِل) بھی شیئر کی۔

نوبیاہتا جوڑے نے گراؤنڈ میں ایک ساتھ سیلفی بھی بنائی، جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات پر اس طرح کی تنقید مناسب نہیں اور ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: آبنائے ہرمز کا معاملہ، چین نے ایران کی کھل کر حمایت کردی

متعلقہ خبریں