اہم خبریں

ٹرمپ کے جنگی فیصلوں سے ابھی تک امریکہ کو تقریباً 44 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ،چک شومر

واشنگٹن ( اے بی این نیوز     )چک شومر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں امریکہ کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

ان کے مطابق جنگی صورتحال کے باعث اب تک تقریباً 44 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے، جس نے عام شہریوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تنازع دوبارہ شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

چک شومر نے زور دیا کہ مستقبل میں غیر ضروری فوجی مداخلت سے بچنے کے لیے قانونی اور پارلیمانی اقدامات کیے جائیں اور جنگ کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دی جائے۔ ان کے مطابق عالمی تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا زیادہ مؤثر اور پائیدار راستہ ہے۔

مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیراعظم

متعلقہ خبریں