اہم خبریں

4 دن بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی،جا نئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) 6 سے 10 اپریل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تیز ہوائیں اور گرج چمک نہ صرف روزمرہ سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ بعض علاقوں میں نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

بالائی اور وسطی پنجاب میں 6 سے 9 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی موسم میں واضح تبدیلی آئے گی جہاں آندھی اور بارش شہریوں کو متاثر کر سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں 6 سے 10 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 7 اور 8 اپریل کو آندھی اور بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں 6 سے 9 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی موسم کی اس تبدیلی پر شہری مختلف ردعمل دے رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ بارش کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر ممکنہ نقصانات پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :100 روپے سستا پٹرول کیسے حاصل کیا جا ئے،جا نئے اپلائی کر نے کا مکمل طریقہ کار

متعلقہ خبریں