اہم خبریں

اسرائیل نے اگلے ہفتے ایران کے توانائی مراکز پربڑے حملے کی تیاری کرلی

تل ابیب(اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے خطرناک موڑ میں داخل ہو گئی ہے، جہاں اسرائیل ایران کے توانائی مراکز پر بڑے حملوں کی تیاری مکمل کر چکا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر اسرائیلی دفاعی عہدیدار کے مطابق حملے کا حتمی فیصلہ اب امریکا کے گرین سگنل سے مشروط ہے۔

عہدیدار نے انکشاف کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے منظوری مل گئی تو آئندہ ایک ہفتے کے اندر اندر ایران کے اہم توانائی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کی طاقت سے اسرائیلی فوج حیران،کمانڈر کا اعتراف

متعلقہ خبریں