واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا،صدر ٹرمپ نے تصدیق کردی۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں امریکی صدر نےکہا امریکی فوج نے تاریخ کا سب سے خطرناک ریسکیو آپریشن کیا،پائلٹ کو نکالنے کیلئےدرجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں بھیجا گیا،جوخطرناک ترین ہتھیاروں سے لیس تھے،معزز کرنل اب بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔۔
صدرٹرمپ نےکہا دو ہوا بازوں کو دشمن کےعلاقے سے بچانےکا یہ عسکری تاریخ میں پہلا موقع ہے،ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی امریکی فوج نے ریسکیو کرلیا تھا،ریسکیو مشن کے دوران کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نےدعوی کیا ہے کہ ریسکیو مشن میں شریک امریکا کا ایک اور طیارہ تباہ کیا،امریکی طیارے کو اصفہان صوبےمیں مار گرایا گیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 5 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















