تہران (اے بی این نیوز)ایرانی میڈیا کی جانب سےدعوی کیا گیا ہے کہ ایک دن میں 7 امریکی طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کےمطابق اے 15 طیارےکو ایرانی حدود میں مارگرایاگیا،اے 10 جیٹ کو خلیج فارس میں تباہ کیاگیا،ویڈیوبھی جاری کردی گئی،اس کے علاوہ کویت میں چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملےمیں تباہ ہوا،ریسکیو مشن میں شریک 2 ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آئے،
ایرانی میڈیا کےمطابق دوسرے اے 10 طیارے نے ہٹ ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی،عراق میں ایف 16 طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا، اسرائیلی حدود میں کے سی 135 طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
مزید پڑھیں: ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا،فوجی جنرل















