اہم خبریں

پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ،9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیو ز) پاکستان تحریک انصاف نے 9 اپریل کو لیاقت باغ، راولپنڈی میں بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر سرگرمی تیز ہو گئی ہے اور مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ صوبے کے مالی اور آئینی حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی کمیشن کے تحت صوبے کو واجب الادا 1375 ارب روپے فراہم نہیں کیے جا رہے، جو آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم چاروں صوبوں میں ہونی چاہیے، مگر اس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ متعدد اجلاسوں میں خیبرپختونخوا اور عوام کا مقدمہ پیش کیا گیا لیکن خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔

وزیراعلیٰ نے سابق قبائلی علاقوں کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے تاحال مکمل طور پر معاشی دھارے میں شامل نہیں ہو سکے اور وہاں کے عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی آپریشنز کے دوران بے گھر ہونے والے افراد کی مالی معاونت صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل سے کر رہی ہے اور اب تک اربوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے حالیہ سیلابی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صوبے کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا، مگر وفاق کی جانب سے کوئی خاطر خواہ امداد فراہم نہیں کی گئی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں بھی 20 سے 30 ارب روپے تک کٹوتی کی جا رہی ہے، جس سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول نافذ، نوٹیفکیشن جاری،جا نئے کتنے دن سکول کھلیں گے

متعلقہ خبریں