اہم خبریں

تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول نافذ، نوٹیفکیشن جاری،جا نئے کتنے دن سکول کھلیں گے

اسلام آباد (اے بی این نیو ز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب اسکول ہفتے میں صرف چار دن کھلے رہیں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جاری رہیں گی جبکہ جمعہ کو تعطیل ہوا کرے گی۔

یہ فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری مہم اور ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور توانائی کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف فیول کی بچت ممکن ہوگی بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔

نئے نظام کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو چار دنوں میں ہی مکمل تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں گی، جس کے لیے اسکول انتظامیہ کو شیڈول ازسرنو ترتیب دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد والدین اور طلبہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے اسے مثبت قدم قرار دیا جبکہ کچھ نے تعلیمی اوقات کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں :آج پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ؟جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں