اہم خبریں

55 سالہ امیر خاتون نے25 سالہ نوجوان سے شادی کرلی

بیجنگ(اے بی این نیوز)چین میں ایک 55 سالہ امیر کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کرلی، جسے انہوں نے تحفے میں 5 کروڑ یوآن (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے بھی دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے صرف 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کا آغاز کیا تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔

محنت اور لگن کے باعث انہوں نے کچھ عرصے بعد اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھی، جس کے بعد وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر ابھریں اور اپنی بزنس سلطنت قائم کرنے میں کامیاب رہیں۔

رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے 45 سال کی عمر میں ایک 25 سالہ ماڈل سے تعلق قائم کیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ نوجوان سے شادی کی ہے، جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے۔

دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران ہوئی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے، خاتون اس نوجوان کو اکثر قیمتی تحائف اور رقم بھیجتی رہیں، جن میں مہنگی گاڑیاں جیسے مرسیڈیز بھی شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی، اور یو وین ہونگ نے اپنے شوہر کو 5 کروڑ یوآن مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے، جن میں نقد رقم، جائیداد اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پیٹرول بم ،فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان

متعلقہ خبریں