اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: آج (رات) سے 03 اپریل کے دوران شدید/موسلادھار بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان (ژوب،موسی خیل، شیرانی،بارکھان،سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیر آباد،جھل مگسی،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ)، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں (ہِل ٹورنٹس) اور زیریں خیبر پختونخوا(کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں،کرک، ہنگو، کوہاٹ) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
• آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث اس دوران کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
ژالہ باری اور آندھی کے باعث پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔تاہم بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا ، پنجاب کے مغربی اضلاع ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش (چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع۔ شام/رات کے دوران پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک/مطلع /جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور (سٹی 16، ایئرپورٹ10)، قصور 10، مری 01، خیبر پختونخوا: پاراچنار 13، میر کھانی 01، بلوچستان: ژوب 06، سبی 04، کوئٹہ (سمنگلی)، بارکھان، تربت 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی ، شہید بینظیر آباداور ٹنڈو جام میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جز وی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کا امکان ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جز وی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کا امکان ۔شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران میں 2 سے 3 ہفتے میں تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیں گے ،ٹرمپ














