سڈنی (اے بی این نیوز) آسٹریلیا کے بعد ایک اور یورپی ملک آسٹریا نے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے چند ماہ پہلے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔
جبکہ اس بارآسٹرین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں ایک نئے بل کا اعلان کیا گیا ہےجسے جون 2026 کے آخر تک متعارف کرایا جائے گا۔اس بل میں اسکولوں میں میڈیا کے حوالے سے آگاہی کے مضمون کو متعارف کرانے کی شق بھی شامل کی جائے گی تاکہ بچے آن لائن گمراہ کن تفصیلات کو شناخت کرسکیں۔
آسٹرین حکومت کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر بچوں کو توہین آمیز رویے کا سامنا ہوتا ہے جبکہ دماغی صحت کے مسائل بھی عام ہو رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیان میں کہا گیا کہ اس قانون کا مقصد آن لائن 14 سال سے کم عمر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ عمر کی تصدیق کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایوان صدر میں بڑی سیا سی بیٹھک، سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا















