اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) آصف علی زرداری سے شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست رہے اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خاص طور پر اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں بروقت اور مؤثر فیصلے انتہائی ضروری ہیں۔
ملاقات کے دوران معاشی چیلنجز، توانائی بحران اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ حکام کے مطابق ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا تاکہ مختلف شعبوں میں استحکام لایا جا سکے۔اس موقع پر ادارہ جاتی ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاستی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ قومی مفادات کا بہتر تحفظ ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں :رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کل سے شروع،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع















