اہم خبریں

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور/ گلگت(اے بی این نیوز)گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت، اسکردو، پتن، بالاکوٹ اور قرب و جوار میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.3 جبکہ زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں۔پی ایس ایل 11: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے

متعلقہ خبریں