اہم خبریں

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

لاہور(اے بی این نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

صاحبزادہ فرحان کو فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے،ایران

متعلقہ خبریں