اہم خبریں

محکمہ موسمیات کی عید پر بارش برسنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)روزہ داروں کو عید پرقدرت کی طرف سے بھی عیدی ملنے کا امکان ہے۔ میٹھی عید صرف میٹھی نہیں بلکہ ٹھنڈی بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی۔

رمضان المبارک تو کبھی گرم کبھی سرد اور کبھی معتدل موسم کی باریوں میں گزرگیا مگراس بار عید پر گرمی کی ایک نہیں چلے گی۔ کہیں بارش تو کہیں بادل موسم کو خوشگوار بنائیں گے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سے ملتان تک عید پر برکھا چھم چھم برسے گی، عید پر لوگ انجوائے کریں گے، اسلام آباد، ملتان، پشاور، چترال، گلگت بلتستان، میں 3،4 دن بارش تک ہوگی اس کے بعد بھی درجہ حرارت زیادہ نہیں ہوں گے۔

مہرصاحبزاد خان نے کہا کہ مارچ کا آخری ہفتہ بھی تقریباً بارشوں کا ہی ہے، شمالی علاقوں اور لاہور تک بارشوں کا امکان ہے۔ 29، 30، 31 ان دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں اور مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ فصلوں کی کٹائی اور سفر کا منصوبہ موسم کی صورتحال دیکھ کر بنائیں۔

مزید پڑھیں۔ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہید

متعلقہ خبریں