اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت فوڈ سیکیورٹی کے امور پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احد چیمہ، رانا تنویر، مصدق ملک، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہارون اختر اور طارق باجوہ بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی اے آر سی کی تنظیم نو کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے جس میں واضح ٹائم لائن شامل ہو، اور اسے زرعی تحقیق کے لیے ایک اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ زرعی تحقیق زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور اس شعبے کی ترقی کے لیے تحقیقاتی اداروں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا دعویٰ مسترد، ایرانی سیکیورٹی چیف محفوظ















