ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں آپ کو دُکھ دے چکے ہیں اور اب دوبارہ اگر زندگی میں آئے تو بڑے نقصان سے دوچار کر سکتے ہیں آج محتاط طلب دن ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو مالی طور پر ایک طرف سے فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے اور جو کام کل رکاوٹ کا شکار تھے اب وہ چل پڑنے کا چانس بھی ہے اس لئے فکر کی ضرورت نہیں ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے اپنی زندگی میں خوف، مشکلات زیادہ دیکھی ہیں اُن کے لئے بحکم اللہ خوش خبری ہے ان دِنوں کوئی ایسا کام ہونے جا رہا ہے جو برسوں کی پریشانیاں دور کرے گا انشاءاللہ
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات بدل رہے ہیں اور اب وہ تبدیلی آ رہی ہے جو زندگی کو بدل کر رکھ سکتی ہے۔ اب چوکنا رہنے کا وقت ہے اگر آپ نے آنے والی آفر قبول نہ کی تو پچھتاوا ہو گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کافی دِنوں سے روزگار کے حصول کو لے کر پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ اِس حوالے سے اچھی خبر ہی سن سکیں گے یہ دن صورتحال کو بہترکرنے میںمدد گار ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ دوسروں پر زیادہ انحصارکرتے ہیں اور اللہ پاک پر بھروسہ کم، ان دِنوں توکل سے کام لیں اور توبہ کر کے سچے دِل سے دُعا کریں،راستے انشاءاللہ کھل جائیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اِن دنوں جس مسئلے میں آئے ہوئے ہیں اُس سے نکلنے میں ابھی چند قوم مزید کار ہیں، صبر سے کام لیں اور غیر ضروری کاموں سے دور رہیں جلد بازی نہ کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں آپ کا جو بھی مسئلہ ہے وہ انشاءاللہ حل ہو جائے گا زیادہ فکر مند نہ ہوں توکل سے بھی کام لے لیا کریں ضروری ہے، صدقہ بھی دیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ نہ کچھ تو ضرور ہے جو آپ کو کاوٹ دے رہا ہے آپ استحارے سے مدد لیں اور کوشش کریں کہ اپنے تمام معاملات کو جائز طریقے سے چلائیں تاکہ مشکل نہ ہو۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت رکاوٹیں بڑی واضع نظر آ رہی ہیں جیسے کسی نے بلاک کر کے رکھ دیا ہو، آپ صدقہ دیں راشن کی صورت میں اور یا نصیر یا ولی یا کریم یا سلام کا ورد کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اب صورتحال بڑے خوبصورت انداز سے ان کے حق میں ہو رہی ہے فکر نہ کریں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کافی دِنوں سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں ہیں اُن کےلئے بہتری کی خبر ہے اور جو کاروباری حضرات ہیں ان کےلئے بھی اب بہترین مواقع سامنے آ رہے ہیں۔















