اسلام آباد (اوصاف نیوز) حکومتِ پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے بی ایس-21 افسر ارشد مجید مہمند کو گلگت بلتستان کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد مجید مہمند اس سے قبل پاور ڈویژن میں بطور اسپیشل سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی دفعہ 10 کے تحت تبادلہ کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان میں بطور چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکام کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات،عون عباس پبی نے اند ر کی خبر دیدی















