اہم خبریں

لاکھوں افراد سہیل آفریدی کے کال کے منتظر ہیں ،شفیع جان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بانی کی رہائی کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ مایوس کن ہے، ابتدائی طور پر عدالت کا ماحول مثبت محسوس ہو رہا تھا مگر بعد میں آنے والا فیصلہ حیران کن ثابت ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی جبکہ ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور انہیں مطلوبہ طبی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جا رہیں، یہاں تک کہ ذاتی ڈاکٹر کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔

مشیر اطلاعات کے مطابق پارٹی قیادت اس معاملے پر سر جوڑ کر بیٹھی ہے اور رہائی کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک پارٹی کی جانب سے کوئی باقاعدہ احتجاجی کال جاری نہیں کی گئی تاہم اگر کسی رہنما کی کال آئی تو کارکن بڑی تعداد میں نکل سکتے ہیں۔ اسلام آباد آنے کے معاملے پر بھی پارٹی قیادت میں مشاورت جاری ہے۔اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا

ا کہ موجودہ حالات میں مرکز کے ساتھ کسی قسم کا ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے۔ سہیل آفریدی کی کال پر لاکھوں کارکن نکلیں گے. بلکہ لاکھوں افراد سہیل آفریدی کے کال کے منتظر ہیں .پنجاب میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد ہیں، پارٹی کو جلسے، جلوس اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ پوسٹر اور بینرز لگانے پر بھی پابندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سڑکوں پر احتجاج کی کوشش کی جائے تو کرفیو جیسی صورتحال پیدا کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی واضح ترجیح بانی کی رہائی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بہتر گورننس بھی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں :ٹھٹھہ سے خبر غم،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں