اہم خبریں

وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا

اسلام آباد(‌اے بی این نیوز) افغان طالبان رجیم کی نام نہاد وزارت دفاع کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضے اور نقصانات کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف پیش کیے گئے اعداد و شمار اور دعوؤں میں کسی قسم کی صداقت موجود نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الزامات محض افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے گھڑی گئی کہانیاں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات آف افغانستان کی سرپرستی میں سرگرم عناصر پہلے ہی افغان عوام کو مشکلات میں مبتلا کر چکے ہیں، جبکہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اسی مہم کا حصہ ہے۔

حکام کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان کی جانب سے افغان طالبان اور ان کے مبینہ پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے نقصانات کے بارے میں باقاعدگی سے مستند معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جہاں ضرورت ہو وہاں تصاویر اور ویڈیوز بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے متعلق مصدقہ معلومات بھی بروقت میڈیا کو فراہم کی جاتی ہیں، جبکہ افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے دعوؤں اور پروپیگنڈے کا سہارا نہیں لیا جاتا۔

مزید کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے بار بار کیے جانے والے دعوے حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے اور یہ محض سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیانیے تک محدود ہیں۔ حکام کے مطابق اس طرح کے دعوے صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر آتے ہیں اور زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مزید پڑھیں‌:شمالی کوریا نے اہم قدم اٹھا لیا، دنیا کی نظریں اس پر

متعلقہ خبریں