اہم خبریں

ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں

ایران (اے بی این نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3اہم شرائط رکھ دی ہیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے میں نے خطے میں ایران کے امن کے عزم کو دہرایا ہے۔ جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔

ایرانی صدر نے ایکس پر لکھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی شروع کردہ اس جنگ کو ختم کرنے کا واحد طریقہ، ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ صیہونی حکومت اور امریکا کی جانب سے شروع کی گئی۔ خطے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اس تنازع کے بنیادی اسباب کو تسلیم کیا جائے اور انصاف پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران کی پالیسی خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں