اسلام آباد (اے بی این نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث کئی ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ آپریشن متاثر، پاکستان سے آج بھی 88 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
دبئی، ابوظہبی، شارجہ کے لیے آج صرف 57 پروازیں چلائی جا رہی تھیں، کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، بحرین، دمام جانے والی 27 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
لاہور سے 16، اسلام آباد کی 22، پشاور کی 10، ملتان کی 7، فیصل آباد کی 4 اور سیالکوٹ سے 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے 42 پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے چلائی گئیں۔
ملتان سے شارجہ جانے والی پرواز جی 9559 روانہ ہوئی تاہم دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے باعث پرواز کو واپس ملتان کی طرف موڑ دیا گیا تاہم صورتحال معمول پر آنے پر پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سنسنی خیز مقابلہ، ایبٹ آباد نے ملتان کو ہرا دیا















