اہم خبریں

ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، پاسداران انقلاب

تہران(اے بی این نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی کا کہنا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران نئی قسم کے اسٹریٹجک ہتھیار متعارف کرانے والاہے جو ابھی تک جنگ میں استعمال ہی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جو حملے کیے گئے وہ ایران کی اصل صلاحیت کا صرف ایک حصہ تھے۔

گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آنے والے دنوں میں حملوں کو مزید شدید اور وسیع کیا جائے گا، امریکا اور صیہونی حکومت اندھی ہو چکی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ وعدہ صادق آپریشن کی سترہویں لہر میں امریکی اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا، بن گوریون ہوائی اڈہ اور صیہونی حکومت کی وزارتِ جنگ کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران سات سے زائد جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے، جس کے بعد امریکا اور صیہونی حکومت کی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اریڈاروں کی تباہی سے امریکا،غاصب صیہونی حکومت کی آنکھیں بندہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں۔ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

متعلقہ خبریں