اہم خبریں

ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بعد کیوبا کی باری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے، ایران جنگ کو پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، پھر وقت دیکھیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وینزویلا بہت اچھا کر رہا ہے، اسے مستحکم کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کو اب پہلے سے بہت زیاد تیل کی کمائی آرہی ہے، ڈیلسی روڈ ریگز صدارت کیلئے ایک شاندار شخصیت ہیں۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ، آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے ہیں جوکہ ممکنہ طور پر ایران کے سپریم لیڈر ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے لیڈر کو قبول نہیں کریں گے ، ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں اتحاد اور امن لائے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور سپین پر بھی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹارمر ونسٹن چرچل نہیں ہیں ۔ برطانیہ کے وزیرِاعظم کے رویے پر حیران اور مایوسی ہوئی،برطانیہ بہت مایوس کن رہا ہے۔ سب جانتے ہیں دشمن ہم پر حملہ آور ہے،کیئراسٹارمر کو بلا کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اڈے فراہم کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں۔خطرے کی گھنٹی بج گئی؟ حکومت کا شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم

متعلقہ خبریں