اہم خبریں

خطرے کی گھنٹی بج گئی؟ حکومت کا شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم

دبئی(اے بی این نیوز)مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبی اور دبئی کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دی گئیں،اطلاعات ہیں کہ ایران کی جانب سے داغے گئے ممکنہ میزائلوں کو دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام نے شہریوں کو موبائل فون پر ایس ایم ایس پیغامات کے ذریعے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر گزشتہ روز دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک ڈرون گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پارکنگ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

پاسداران انقلاب سرکاری حکام کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ ڈرون قونصل خانے کی پارکنگ میں گرنے سے محدود پیمانے پر آگ لگی تھی جسے جلد بجھا دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں جن میں قونصل خانے کے قریب دھواں اٹھتا دکھائی دیا، حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب کنٹرول میں ہے تاہم قونصل خانے اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔

متعلقہ خبریں