اسلام آباد(اے بی این نیوز )حکومت کا آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے کیلئے کام جاری،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کا فیصلہ،170ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق عوام سے سابقہ بقایاجات کی ریکوری کیلئے کام جاری کر دیا گیا ہے،گردشی قرضہ پر سود کی ادائیگی کی رقم عوام سے نکلوانے کی تجویز اور گزشتہ سال سیلاب کے دوران بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف واپس لینے پر غور ،امپورٹ پر فلڈ لیوی ایک سے تین فیصد لگانے کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی ،مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز پر بھی غورو خوص کیا گیانان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر غور،سگریٹس چینی اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ،امپورٹڈ گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے پر غور ،بجلی گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کا فیصلہ۔













