کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا فی تولہ 600 روپے کمی کے بعد 476,262 روپے پر پہنچ گیا، 10 گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 488,317 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 539 ڈالر کا ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں دو روز میں فی تولہ سونا 16 ہزار 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8073 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا















