لندن ( اے بی این نیوز )جمائما خان پر برطانیہ میں تیز رفتاری کے باعث ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو تقریباً 3 لاکھ 76 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے میٹروپولیٹن پولیس کے خط کا جواب وقت پر نہیں دیا اور کار چلانے والے ڈرائیور کا نام بھی فراہم نہیں کیا۔ عدالت نے اضافی اخراجات سمیت 530 پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم دیا اور ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹس کی پینالٹی بھی عائد کی گئی۔
جمائما نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا اور پولیس کا خط بلڈر سے گم ہو گیا۔ اکتوبر تک انہیں اس خط کا علم نہیں تھا، اور جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا۔ کار بلڈر چلا رہا تھا، لیکن قصور وار انہیں ٹھہرا دیا گیا۔ انہوں نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ ایران کے سپریم لیڈر کی اہلیہ بھی شہید ہو گئیں















