اہم خبریں

پٹرولیم بحران ؟سعودی عرب میں آئل ریفائنری بند، قطر نے گیس کی پیداوار روک دی

ریاض ( اے بی این نیوز     )ایرانی حملوں کے بعد قطر نے اپنی گیس کی پیداوار روک دی، جس کے فوری اثرات عالمی توانائی منڈی پر پڑے۔ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے صارفین اور صنعتی شعبے دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔

اسی دوران سعودی عرب میں ایرانی حملوں کے اثرات کے باعث ایک آئل ریفائنری بند کر دی گئی اور وہاں کام کرنے والے ورکرز کو عارضی چھٹی دی گئی۔ دفاعی اور توانائی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی توانائی کی عالمی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہی ہے اور سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں :مرد وکیل کی خاتون وکیل پر تھپڑوں کی بارش،جا نئے وجہ

متعلقہ خبریں