کراچی ( اے بی این نیوز )خیرپور میں ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کے موقع پر دی گئی ہے۔ 4 مارچ کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان سے ہوگا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبے بھر میں 3 اور 4 مارچ کو ہندو ملازمین کو چھٹی ہوگی۔
مزید پڑھیں :ایران کا اسرائیلی وزیر اعظم کے دفترپر میزائلوں سے حملہ،جا نئے تفصیلات















