اہم خبریں

امریکہ نے ایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرا دیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی زیر زمین بیلسٹک میزائل تنصیبات پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرایا گیا۔امریکی سینٹکام کے مطابق بمبار طیاروں نے زیر زمین ایرانی بیلسٹک میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ تہران میں واقع قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹرز کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں قومی نشریاتی ادارے کی عمارت متاثر ہوئی، تاہم نشریات معمول کے مطابق جاری رہیں اور براہِ راست نشریاتی عمل میں رکاوٹ نہیں آئی۔دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی میزائل نے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچا۔ عہدیدار کے مطابق امریکی بحری بیڑے کا آپریشن بدستور جاری ہے اور ایرانی میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

اسی تناظر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی کے بیان نے سفارتی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پیش رفت پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور عالمی مبصرین صورتحال کو انتہائی حساس قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران ،امریکہ جنگ،تازہ ترین،جا نئے اس جنگ نے کتنے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ا ور کتنی تباہی ہوئی

متعلقہ خبریں