اہم خبریں

سونا سستا ہو گیا

کراچی( اے بی این نیوز    ) ملک بھر کے صرافہ بازاروں سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ مسلسل 6 روز تک اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تبدیلی مقامی نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

صرافہ بازار ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود مجموعی سطح اب بھی بلند ہے، جس کے باعث خریدار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سرمایہ کاری کے رجحان رکھنے والے افراد سونے کو محفوظ سرمایہ تصور کرتے ہوئے خریداری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :10 روپے کے کرنسی نوٹ کیا ختم ہو نے جا رہا ہے،اس کی جگہ کونسی کرنسی متعارف کرا ئی جا ئیگی،جا نئے

متعلقہ خبریں