اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے موٹر سائیکل ایم ٹیگ مہم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی حتمی تاریخ 28 فروری مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یکم مارچ سے بغیر ایم ٹیگ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔
عرفان میمن کے مطابق مہم کے دوسرے مرحلے میں اب تک 2 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز پر اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ چھٹی کے روز بھی مراکز کھلے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔ڈی جی ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور بروقت ایم ٹیگ لگوا کر شہر کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں :عافیہ صدیقی کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجز بینچ کا اہم فیصلہ جاری















