اہم خبریں

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اعلیٰ افسران کو مختلف اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شکور کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سنٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا ہے۔ عثمان اکرم گوندل کو آر پی او ملتان مقرر کیا گیا جبکہ آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل کو کمانڈنٹ چوہنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح محبوب اسلم کو ڈی آئی جی ایلیٹ لاہور، فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس لاہور اور کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ، ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اکاڑہ، سجاد حسین کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ اور ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
مزید برآں ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی محمد وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

مزید پڑھیں :ہو شیار ہو جائیں، فراڈ کا نیاسٹائل،AI بایومیٹرک شناختی فراڈ کا انکشاف،بچنے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں