اہم خبریں

آئیسکو کا اہم اقدام،صارفین کے لیے جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ریجنل کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر افتتاح

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اسلام آباد میں آئیسکو نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا اور جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ریجنل کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر افتتاح کیا ہے۔ اس تقریب میں چیئر مین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود، چیف ایگزیکٹو انجینئر چودھری خالد محمود، بورڈ ممبران رانا عبد الستار، ڈاکٹر امتیاز احمد، شاہد فاروق اور انجینئر سید فیضان علی نے شرکت کی۔

چیئر مین ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کے وژن کے تحت یہ سینٹر صارفین کو بجلی سے متعلق تمام سہولیات فراہم کرے گا۔ اس میں بل کی اقساط، مقررہ تاریخ میں توسیع، بل درستگی، نام اور ایڈریس کی تبدیلی، بجلی بندش کی شکایات کا اندراج اور ازالہ، اور سب سے اہم بجلی کے نئے کنکشن کے حصول کی سہولت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارف ہمارے لیے قابل احترام ہے اور ہمارا ہدف انہیں عزت دینا اور صاف ستھرے، خوشگوار ماحول میں معیاری سروسز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے رانا عبد الستار اور چیف ایگزیکٹو کو ہدایت دی کہ آئیسکو کے تمام ریجن میں ایسے کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں۔ مزید افسران اور سٹاف کو ہدایت دی گئی کہ دفتر کے ماحول کو ایسا بنایا جائے کہ صارفین وہاں آ کر اپنے مسائل کے حل میں واضح بہتری اور یقین محسوس کریں۔

مزید پڑھیں :ہو شیار ہو جائیں، فراڈ کا نیاسٹائل،AI بایومیٹرک شناختی فراڈ کا انکشاف،بچنے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں