اہم خبریں

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان

پشاور ( اے بی این نیوز      )پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے تین مارچ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے طویل دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان میئر پشاور زبیر علی نے کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات اور وسائل واپس لے لیے ہیں جس کی وجہ سے گلی محلوں میں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

میئر پشاور کا کہنا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کے باعث صفائی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت جیسے بنیادی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے متعدد بار درخواست کی گئی مگر بلدیاتی نمائندہ وفد کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے اپنے آبائی حلقے میں بھی عوام کو بنیادی سہولیات میسر نہیں۔

زبیر علی نے اعلان کیا کہ بلدیاتی نمائندے تین مارچ سے کے پی اسمبلیے سامنے دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران افطاری اور سحری کا بھی انتظام کیا جائے گا اور یہ احتجاج پرامن ہوگا۔میئر پشاور نے پشاور سمیت پورے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے اس احتجاج میں شرکت کریں تاکہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز کی بحالی ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں :60 سالہ حکیم کی خوبرو دوشیزہ سےشادی،ویڈیو وائرل، حکیم کا چھکا،60 پر ناٹ آئوٹ،صارفین کے ریمار کس

متعلقہ خبریں