اہم خبریں

ٹرمپ کی رہائش گاہ میں داخل ہو نے والے شخص کو ہلاک کر دیا گیا

فلوریڈا (اے بی این نیوز     )فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائشگاہ مار اے لاگو میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی۔

پام بیچ کاؤنٹی شیرف رِک بریڈشا نے بتایا کہ دو سیکرٹ سروس اہلکاروں اور ایک ڈپٹی شیرف نے مشتبہ شخص کو ہتھیار اور فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا، تاہم اس نے فیول کین نیچے رکھتے ہوئے شاٹ گن کو فائرنگ پوزیشن میں اٹھا لیا، جس پر اہلکاروں نے فوری فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین لے کر مار اے لاگو میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم خوش قسمتی سے کسی اور شخص کو فوری نقصان نہیں پہنچا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں موجود تھے، اس لیے وہ واقعے کا شکار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،بھارت پھنس گیا،جنوبی افریقہ نے جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں