اہم خبریں

عمران خان کو 25 فروری کو دوبارہ ہسپتال لے کر جایا جائے گا،انکے ڈاکٹرز کو بلائیں گے،طارق فضل چو ہدری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )عمران خان کی صحت کے حوالے سے ایک اور اہم بیان سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 25 فروری کو دوبارہ ہسپتال لے کر جایا جائے گا تاکہ ان کے آنکھ کے علاج کا اگلا مرحلہ مکمل کیا جا سکے۔

طارق فضل چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 25 فروری کو دوبارہ انجکشن لگایا جانا ہے اور اانکے ڈاکٹرز کو بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کا عمل باقاعدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی خود فیصلہ کر لے کہ پارٹی کی جانب سے کون ہسپتال آئے گا، تاکہ انتظامی معاملات کو آسانی سے نمٹایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت علاج کے معاملے میں مکمل سہولت فراہم کر رہی ہے اور طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ ،چین کی قربتیں،ٹرمپ کا دورہ چیں ،تاریخ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں