اہم خبریں

سونا اپ ڈیٹ آگئی،تاریخی سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت فی تولہ کیا ہو گئی

کراچی (  اے بی این نیوز   )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو حیران کر دیا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی نرخ نیچے آ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے مقرر ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 716 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے پر آ گئی۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق حالیہ کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں گراوٹ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 130 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 5,010 ڈالر سے کم ہو کر 4,879 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا: محسن نقوی

متعلقہ خبریں