اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پاکستان ہاکی کی تباہی کے زمہ دار۔ ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کیساتھ ساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ بھی زمہ دار قرار،ڈی جی پی ایس بی نے قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم فیڈریشن کی بجائے براہ راست کھلاڑیوں کو ادائیگی کرینگے،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے آسٹریلیا کے ٹور کیلیئے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا چیک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری مجاہد علی رانا کو دیدیا.
اس کے باوجود فیڈریشن نے ہاکی کے کھلاڑیوں کی رہائش مناسب بندوبست نہیں کیا،کروڑوں کے فنڈز ملنے کے باوجود ہاکی کے کھلاڑی سڑکوں پر آ گئے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پیسے جمع کر کے ہاکی کے کھلاڑیوں کیلیئے رہائش کا بندوبست کیا،اس کے باوجود کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں.
مزید پڑھیں :رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کے اوقات کار جاری















