اہم خبریں

بھارت کی ٹیم سےہینڈشیک کا معاملہ،سوریاکماریادو نے نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا ،جا نئے کیا

کولمبو (اے بی این نیوز)سوریا کمار یادو نے پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم نے میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کی ہے اور تمام کھلاڑی بھرپور توجہ کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلہ ایک اہم میچ ضرور ہے لیکن آخرکار یہ ایک کھیل ہی ہے، ایسا نہیں کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کم کھیلتی ہیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا فوکس صرف اپنی کارکردگی پر ہے اور وہ میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے آئے ہیں اور کوشش ہوگی کہ شائقین کو معیاری اور مسابقتی مقابلہ دیکھنے کو ملے۔

ہینڈشیک کے حوالے سے سوال پر سوریاکمار یادیو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے 24 گھنٹے انتظار کر لیں، کل دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کے درمیان ہلکی پھلکی مسکراہٹ دیکھی گئی۔

بھارت بمقابلہ پاکستان, سوریاکمار یادیو, پریس کانفرنس, پاک بھارت میچ, بھارتی کپتان, کرکٹ میچ, ہینڈشیک بیان, اسپورٹس نیوز

مزید پڑھیں :رمضان نگہبان پیکیج کیلئے اے ٹی ایم کارڈز کی ڈلیوری شروع ، راشن کارڈ کی مالی امداد 10 ہزار روپے کر دی گئی،مریم نواز

متعلقہ خبریں