اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اُس شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں جو پہلے بھی آپ کو دھوکا دے چکا ہے اِس وقت مال خانہ کھلا ہے صرف اپنے روز گار پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے رشتے یا بچوں کے رشتوں میں بندش کا شکار تھے وہ اب بحکم اللہ اس کو توڑنے میں کامیاب ہیں اور روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو جس بھی طرح سے رسک لے کر آگے بڑھنے کا موقع ملے اُس کو حاصل کریں،ان دِنوں آپ کو اندازے سے زیادہ کامیابی کا واضح امکان موجود ہے فکر نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
عزت دینے والا اللہ ہے آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں،آپ نے جو نیکی کرنی ہے وہ کریں اللہ دیکھ رہا ہے وہ ہی اس کا صلہ دے گا دنیا سے بالکل اُمید نہ رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
روزگار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہونے والی ہے آپ کی مکمل توجہ اگراس پر رہے تو بہتر رہے گا ان دِنوں آپ کو اہم ذمہ داری ملنے کے امکانات بھی روشن ہو رہے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی میں واضح کمی ملنے کا امکان ہے۔ آپ کو دلی سکون بھی ملے گا اور جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی وہ دوپہر تک ہی ہٹ جائےگی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے دوسرا کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،پھر آپ پریشان کیوں ہوتے ہیں اِس وقت سب کچھ ٹھیک ہو رہا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو سلسلہ بن نہیں رہا تھا وہ اب بن جانے کے بہت امکانات روشن ہیں اور آج کا دن بحکم اللہ بڑا ہی مددگار ثابت ہو گا آپ کی جو بھی شکل ہے حل ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار آپ اپنے راستے سے ہٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال کنٹرول میں نہیں رہی آپ توبہ کر کے واپس آ جائیں، آپ کو معلوم ہے کہ آپ کیا کام کر رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا اب اُس کی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی آپ کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور حاسدین سے بھی دور رہنا بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو اب اچھے حالات سے واسطہ پڑے گا جن لوگوں نے تھوڑی سی محنت اور عقل سے کام لیا وہ بڑے کامیاب ہوں گے اِس وقت روزگار بھی انشاءاللہ اچھا ہو گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صرف توکل سے کام لیں اور اپنے سارے معاملات اللہ پاک کے سپرد کر دیں وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور انشاءاللہ آج کا دن بہترین بھی ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں